صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
Web Desk
1 February 2026
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نمازِ جنازہ آج شام قائداعظم اسٹیڈیم میرپور میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں کمانڈر راولپنڈی کور، آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، اعلیٰ سرکاری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے جسدِ خاکی کو گن کیرج پر اسٹیڈیم لایا گیا، جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم رہ چکے تھے اور تحریکِ آزادی کشمیر کی ایک مضبوط اور مؤثر آواز سمجھے جاتے تھے۔
شرکائے جنازہ اور مقررین نے مرحوم کی سیاسی و قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ایک مدبر، نڈر اور مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ہے، جن کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026