بلوچستان پر حملے ناقابلِ برداشت، دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے: مریم نواز شریف
Web Desk
1 February 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والے دہشت گرد کسی قسم کی نرمی کے مستحق نہیں۔
انہوں نے دہشت گردوں کو دلیری سے پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی روح ہے اور پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے۔ ہر پاکستانی دل سے بلوچستان کے عوام سے محبت کرتا ہے اور ان کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے اور ریاست کے خلاف سازش کرنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ خون کی ایک ایک بوند کا بدلہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے پروردہ دہشت گرد جہنم کا ایندھن ہیں، جن کی دنیا اور آخرت دونوں میں بربادی یقینی ہے۔ ان دہشت گردوں کا نہ دین سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی بلوچ قومیت سے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ قرآن و سنت میں ملک و قوم کے خلاف بغاوت کو سخت ناپسند کیا گیا ہے، جبکہ اسلام میں عورتوں، بچوں اور بے گناہ شہریوں پر حملہ حرام قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے جنگ کے دوران بھی بے گناہوں پر ہاتھ اٹھانے سے منع فرمایا، ایسے میں معصوم عوام کو نشانہ بنانے والے خود کو مسلمان نہیں کہلا سکتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب سمیت پورا پاکستان بلوچستان کے محب وطن عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026