امریکی یونیورسٹی نے ایرانی عہدیدار علی لاریجانی کی ڈاکٹر بیٹی کو برطرف کردیا
Web Desk
26 January 2026
امریکا کی ایموری یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔
فاطمہ اردشیر لاریجانی ایموری یونیورسٹی کے میڈیکل سکول میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ہیماٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی پڑھا رہی تھیں۔ ان کا نام فیکلٹی کی ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
وِن شپ کینسر انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ ایرانی حکومت کے اعلیٰ اہلکار کی بیٹی اب یونیورسٹی کی ملازم نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ 19 جنوری کو ایموری یونیورسٹی کے باہر درجنوں ایرانی نژاد امریکیوں نے احتجاج کیا تھا، جس میں ایران میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تناظر میں ڈاکٹر فاطمہ لاریجانی کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
چند روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ارل کارٹر نے یونیورسٹی حکام کو خط لکھ کر فاطمہ لاریجانی کو برطرف کرنے اور ان کا میڈیکل لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
ایران سے کشیدگی، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی بڑھا دی
3 September 2026
100 سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر
3 September 2026
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات
3 September 2026
ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت
2 September 2026
ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ
2 September 2026