LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی اسپیکر کا داخلی سکیورٹی اور معاشی استحکام مزید مضبوط بنانے پر زور حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی: طارق فضل چودھری فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال ایران نے ہتھیاروں کی رینج بڑھانے کی پالیسی واضح کردی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر

حتمی مالکان کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس

Web Desk

3 September 2026

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے کارپوریٹ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے حتمی مالکان (Ultimate Beneficial Owners) کی تفصیلا ت فراہم نہ کرنے والی 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق ان کمپنیوں نے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت لازمی ’فارم 19‘ جمع نہیں کروایا تھا، جس میں کمپنی کے 25 فیصد یا اس سے زائد حصص و ووٹنگ حقوق رکھنے والے یا موثر کنٹرول رکھنے والے افراد کی معلومات درج کرنا قانونی تقاضا ہے۔ کمیشن نے تمام متعلقہ کمپنیوں کو فارم 19 جمع کروانے کے لیے 30 روز کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں تعمیل نہ کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔