پاکستان اور انڈونیشیا نے تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق
Web Desk
20 January 2026
پاکستان اور انڈونیشیا نے باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسننتو سوکوٹجو سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے سرکاری سطح پر تعاون کے فریم ورک کی بحالی پر زور دیا۔
ملاقات میں پاکستان کی چاول برآمدات کو ترجیحی ایجنڈا قرار دیا گیا اور قیمتوں میں مسابقت بڑھانے کے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ 2015 کے پاکستان-انڈونیشیا رائس ایم او یو کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں تیز کرنے پر بھی بات ہوئی، اور چاول کی ایک ملین میٹرک ٹن سالانہ فراہمی کے مسودہ ایم او یو کو جلد حتمی مرحلے میں لانے پر اتفاق ہوا۔
پاکستانی کینو کی برآمدات کے لیے کوٹہ اور ٹیسٹنگ کے مسائل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، کیونکہ زرعی مصنوعات کی اضافی جانچ لاگت اور وقت میں اضافہ کر سکتی ہے۔
پاکستان کی جانب سے انڈونیشی سرمایہ کاروں کو پام آئل، توانائی اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی، جبکہ پاکستان کو علاقائی پام آئل اسٹوریج اور پروسیسنگ ہب بنانے کی تجویز بھی دی گئی۔ خصوصی اقتصادی زونز اور سی پیک منصوبوں میں تعاون کے امکانات زیرِ غور ہیں۔
دونوں ممالک نے جوائنٹ ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کو جلد فعال کرنے اور تجارتی فورمز کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
اربوں ڈالر کا سرپلس خسارے میں تبدیل، اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ ڈالر منفی ہو گیا، اسٹیٹ بینک
18 May 2026
عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کے دام بڑھ گئے
18 May 2026
ایران-امریکا کشیدگی اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا اثر؛اسٹاک ایکسچینج کریش
18 May 2026
حکومت کے پہلے 25 ماہ میں وفاقی قرضوں میں 15 ہزار 714 ارب روپے کا ہوشربا اضافہ
18 May 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
18 May 2026
بجٹ 2026-27: تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کی سفارش
17 May 2026
کاروبار کا رجحان بڑھنے لگا، 3ماہ میں کمپنی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
17 May 2026
پاکستان ریلوے کے ملازمین کے 21 ارب 36 کروڑ روپے واجبات، وزارت ریلوے اور خزانہ آمنے سامنے
16 May 2026