کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار قدرتی سبزیاں
Web Desk
18 January 2026
تمام سبزیوں میں موجود غذائی اجزاء کسی نہ کسی انداز میں انسانی صحت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں، تاہم بعض سبزیوں میں ایسے قدرتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق متوازن خوراک میں چند خاص سبزیوں کو شامل کرنے سے جسم کو اینٹی آکسیڈنٹس اور حفاظتی عناصر ملتے ہیں جو خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں۔
گوبھی میں سلفورافین نامی جزو پایا جاتا ہے جو کینسر کے خلیوں کی نشوونما کی رفتار کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے چھاتی، بڑی آنت اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف مفید سمجھا جاتا ہے۔
پالک اور دیگر پتوں والی ہری سبزیاں فولک ایسڈ، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں، جو پیٹ اور آنتوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
ٹماٹر میں موجود لائکوپین خاص طور پر پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک سمجھا جاتا ہے، اسی لیے اسے صحت بخش غذا کا اہم حصہ قرار دیا جاتا ہے۔
لہسن اور پیاز میں گندھک پر مشتمل قدرتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو معدے اور آنتوں کے کینسر سے بچاؤ میں مددگار ہو سکتے ہیں۔
گاجر بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جو پھیپھڑوں اور جلد کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
شملہ مرچ میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو خلیات کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
چقندر میں بیٹالینز نامی اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جگر اور آنتوں کی صحت کے لیے فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان سبزیوں کو روزمرہ خوراک میں شامل کر کے مجموعی صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیاں، 24 علاجگاہیں سیل، 62 کی طبی سہولیات معطل
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
کینسر کے خلیات کو ختم کرنے کے بجائے صحتمند خلیوں میں بدلنے کا طریقہ دریافت
23 November 2026
لاہور کے جناح ہسپتال میں پہلی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری
23 November 2026
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنے والی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
23 November 2026
قازقستان میں تیزی سے پھیلنے والی پراسرار بیماری کی اطلاعات، سرکاری تفصیلات طلب
22 November 2026
دبئی میں جوڑوں کے امراض سے متعلق سالانہ طبی کانفرنس شروع، 200 سے زائد ماہرین شریک
22 November 2026
دبئی میں مستحق مریضوں کے مفت علاج کیلئے تداوی ہیلتھ کیئر گروپ اور دارالبر سوسائٹی میں معاہدہ
22 November 2026