LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایکسائز بلوچستان کی بڑی کارروائی، 74 ارب کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا این ڈی ایم اے کا آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک گیر الرٹ: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ افغان سرحد کی بندش اور خلیجی تنازع سے 3 ارب ڈالر کی تجارت متاثر ہوئی: وزیر تجارت جام کمال نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا گندم ذخائر کا جائزہ اجلاس: 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا اعادہ، صوبوں کو فوری فراہمی کی ہدایت عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ دے دیا پٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس: جون 2027 تک پٹرول ڈی ریگولیٹ کرنے اور نئے طریقہ کار کی سفارشات پر اتفاق سانحہ 9 مئی کیسز: ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے امریکی امیگرنٹ ویزا سروس 21 جنوری سے معطل

Web Desk

16 January 2026

پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ 21 جنوری سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے درخواست دہندگان کے لیے امیگرنٹ ویزا سروس معطل کر رہا ہے۔

سفارت خانے کے مطابق یہ اقدام امریکی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ویزا درخواست گزاروں کی مکمل جانچ پڑتال کے اعلیٰ معیار کو نافذ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس فیصلے کو نافذ کر دیا ہے۔

ویزا سروس تب تک معطل رہے گی جب تک یہ تصدیق نہ ہو جائے کہ نئے امیگرنٹ ویزا درخواست گزار مکمل چھان بین سے گزرے اور اپنی اہلیت ثابت کر چکے ہیں۔ اس کے ساتھ یہ بھی یقینی بنایا جائے گا کہ درخواست دہندگان امریکی سرکاری مالی معاونت پر انحصار نہ کریں۔

امریکی سفارت خانے نے واضح کیا کہ یہ معطلی صرف امیگرنٹ ویزا کے لیے ہے اور نان امیگرنٹ ویزا درخواستوں پر اثر نہیں پڑے گا۔ سیاح، طلبہ، کھلاڑی، ہنر مند افراد اور ان کے اہل خانہ کے ویزے جاری رہیں گے۔