پاکستان اور امریکا کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
26 October 2026
پاکستان اور امریکہ نے توانائی سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان میں ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی ناظم الامور نے ایندھن کی صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ طویل مدتی توانائی معاہدوں کے ذریعے پاکستان کی ضروریات پوری کرنے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر وزیرِ پٹرولیم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اور ملکی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جبکہ پی ایس او اور پی ایل ایل کے حکام نے امریکی کمپنیوں کی ایل این جی سپلائی میں دلچسپی پر بریفنگ دی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا 96 گھنٹوں میں ایران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
26 October 2026
احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، ڈیفیمیشن ٹربیونل کا نوٹس جاری
26 October 2026
وزارتِ داخلہ کی گزشتہ 3 سالہ رپورٹ جاری: 13 ہزار سے زائد اسلحہ لائسنسز کا اجراء، 2026 میں 23.5 فیصد کمی
26 October 2026
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت
26 October 2026
حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ
26 October 2026
کے پی پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز، ایمبولینسز افسران کے حوالے
26 October 2026
ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور، دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی فوج
26 October 2026
اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: وزیر دفاع
26 October 2026