LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ

ایران پر امریکی حملے کی دھمکیاں ناقابلِ قبول، روس کا سخت ردِعمل

Web Desk

13 January 2026

روس نے ایران کے خلاف امریکی حملے کی دھمکیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔

ماسکو میں روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران میں ممکنہ بےامنی کو جواز بنا کر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی سے باز رہے، کیونکہ اس طرح کا اقدام مشرقِ وسطیٰ میں تباہ کن نتائج پیدا کر سکتا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ یہ عالمی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کے غیر ملکی شراکت داروں کو تجارتی محصولات بڑھا کر بلیک میل کرنے کی کوششوں کو روس مسترد کرتا ہے اور ایسے ہتھکنڈوں کو عالمی قوانین کے منافی قرار دیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مصنوعی طور پر بھڑکائے گئے احتجاج اب بتدریج ماند پڑ رہے ہیں اور روس کو امید ہے کہ ایران میں حالات آہستہ آہستہ استحکام کی جانب بڑھیں گے۔