LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا بھارتی شہر کولکتہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک

مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع

Web Desk

18 October 2026

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 20 سے 22 اکتوبر تک پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق مالدیپ کے صدر کے ہمراہ خاتونِ اول، کابینہ کے وزرا اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ دورے کے دوران صدر معیزو کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اعلیٰ سطحی اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، سیاحت، زراعت اور دفاعی و بحری سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس دورے کے موقع پر ’پاکستان مالدیپ بزنس فورم‘ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مختلف شعبوں میں معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 11 سال کے دوران مالدیپ کے کسی صدر کا پاکستان کا یہ پہلا باضابطہ دورہ ہے۔