LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا بھارتی شہر کولکتہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک تقریباً 15لاکھ پاکستانی بچوں نے ایک سال کے دوران انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کاسامنا کیا، یونیسیف سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 5 سعودی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی امریکا اور ایران کی جنگ سے عالمی تیل کی ترسیل شدید متاثر پاسداران انقلاب کی امریکی طاقتور ترین غیر جوہری بم ’’مدر آف آل بمز‘‘ کے نام پر شدید تنقید مشی گن میں سینٹ نشست پر انتخابات: غزہ جنگ کے باعث یہودی، مسلم برادری میں شدید اختلافات

نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق

Web Desk

18 October 2026

سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں اے ایچ-6 آئی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد فورس کے دو ارکان جاں بحق ہو گئے۔ سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے حادثے میں عملے کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا ہے، جبکہ دوسری جانب حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور تین روز قبل ہی سعودی فضائی دفاعی نظام نے مدینہ کی طرف داغے جانے والے ایک کروز میزائل کو فضا میں ناکارہ بنایا تھا۔