LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد امریکا: خریدے گئے پرانے سامان سے دوسری جنگِ عظیم کے بم برآمد مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فرانسیسی میئر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جدہ ائیرپورٹ کو 45 منٹ کی بندش کے بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا بھارتی شہر کولکتہ میں مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 17 افراد ہلاک

دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف

Web Desk

18 October 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش سکول کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی بچے کا مستقبل اس کے والدین کی مالی حالت کا محتاج نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہر ذہین بچے کو معیاری تعلیم کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دانش سکولوں کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق خاندانوں کے بچوں کے لیے ترقی کے دروازے کھولنا اور امیر و غریب کے درمیان تعلیمی عدم مساوات کو ختم کرنا ہے۔ وزیراعظم نے 2010 میں پنجاب میں شروع کیے گئے اس مشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں، کسانوں اور مشکل حالات میں زندگی گزارنے والے والدین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی سہولیات فراہم کر کے ہی بانیانِ پاکستان کے خوابوں کی حقیقی تعبیر اور ملک کو میرٹ کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ تقریب میں وفاقی وزرا، سفارت کاروں، اساتذہ اور طلبہ و والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔