خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے
Web Desk
18 October 2026
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کی جانب سے کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور خصوصاً پرتگال میں مستقل سکونت (PR) اختیار کرنے کی کوششوں پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان کی بیوروکریسی میں ایماندار افسران موجود ہیں، تاہم اہم عہدوں پر فائز اور حکومتی سرپرستی حاصل کرنے والے متعدد افسران دورانِ ملازمت ہی بیرونِ ملک شفٹ ہونے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، جس سے ان کی ملک و قوم کے ساتھ وابستگی پر شک پیدا ہوتا ہے۔ خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پی آر کے حصول میں مبینہ سہولت کاری کرنے والا ایک شخص بیوروکریٹس سے بھاری رقم لے کر فرار ہو چکا ہے، لہٰذا حکومت اور ریاست سے مراعات پانے والے ان افسران کے اثاثوں، آمدن اور بیرونِ ملک منتقلی کا شفاف جائزہ لیا جانا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
18 October 2026
خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام
18 October 2026
مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب
18 October 2026
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو
18 October 2026
مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع
18 October 2026
امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
18 October 2026
پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری
18 October 2026
دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف
18 October 2026