پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری
Web Desk
18 October 2026
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اور سکالرشپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، کیونکہ قوم کے بچوں کا مستقبل جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور ہنر سے وابستہ ہے، دھرنوں اور لانگ مارچ سے نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز صوبے کے نوجوانوں کی تعلیمی ضروریات کا خیال رکھ رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت اور عملی کارکردگی کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی اور بدامنی کا ذمہ دار پی ٹی آئی کی پالیسیوں کو قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا فورسز کا حوصلہ پست کرنے کی کوشش ہے، جبکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع
18 October 2026
امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
18 October 2026
دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف
18 October 2026
وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا
18 October 2026
میرا بیٹا بے گناہ ہے: حنا جاوید قتل کیس میں گھریلو ملازم ذیشان کے والدین سامنے آ گئے
18 October 2026
ایک سال میں 15لاکھ پاکستانی بچے انٹرنیٹ پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوئے: یونیسیف
18 October 2026
نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق
18 October 2026
مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ
18 October 2026