LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش سکول کاافتتاح کردیا نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سعودی اتحادی فوج کے 2 ارکان جاں بحق مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضہ گیروں کا یورپی سفارت کاروں پر حملہ نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ اسرائیل; عرب دنیا کے صحافیوں کی جاسوسی کا سب سے خطرناک اسکینڈل سامنے آ گیا سان فرانسسکو؛ مغربی ساحل پر پاک-امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد

خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام

Web Desk

18 October 2026

وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے باشعور عوام نے پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست اور احتجاجی کال کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے ترقی و خوشحالی کا راستہ منتخب کیا ہے۔ سوات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، عوام نے تین بار موقع دیا لیکن پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر لوٹ مار اور صوبے کو کھنڈر بنانے کے سوا کچھ نہ کر سکی۔ امیر مقام نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کے بہادر عوام دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دے رہے ہیں اور وفاقی حکومت کے ترقیاتی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے امن و استحکام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔