مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب
Web Desk
18 October 2026
ایران کی پارلیمنٹ نے 237 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے مہرداد اخلاقی کو نیا وزیرِ دفاع اور مسلح افواج کی لاجسٹکس کا وزیر منظور کر لیا ہے۔ صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے نامزد کیے جانے والے مہرداد اخلاقی نے منصب سنبھالتے ہی امریکہ اور اسرائیل کو شدید نتائج کی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ جارحیت کی صورت میں حیران کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی افواج کی بحفاظت واپسی پر توجہ دیں ورنہ امریکی فوجیوں کی لاشیں تابوتوں میں واپس جائیں گی۔ واضح رہے کہ مہرداد اخلاقی نے سابق وزیرِ دفاع عزیز ناصر زادہ کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے، جو تہران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
18 October 2026
خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام
18 October 2026
خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے
18 October 2026
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو
18 October 2026
مالدیپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع
18 October 2026
امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابلِ تصدیق ضمانت کا مطالبہ
18 October 2026
پنجاب میں لیب ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا: عظمیٰ بخاری
18 October 2026
دانش سکول امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کرنے کی کوشش ہے: شہباز شریف
18 October 2026