LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی

Web Desk

8 November 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے ترمیم کے مسودے کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نے اجلاس کے آغاز پر کابینہ اراکین اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان رشتے کی مضبوطی اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ قانون و انصاف، اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیم نے اس مسودے کی تیاری میں نمایاں کردار ادا کیا جو لائقِ تحسین ہے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا کو ترمیم کے خدوخال پر بریفنگ دی۔ منظوری کے بعد مسودہ پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے اپنے قائد نواز شریف کو 27ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا اور ان کی رہنمائی حاصل کی، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو بھی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا اور ان کی رضامندی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی اور چوہدری سالک حسین سے بذاتِ خود ملاقات کرکے مشاورت کی گئی، اور سب نے اس ترمیم کی بھرپور تائید کی۔
انہوں نے بتایا کہ ایمل ولی خان، اعجاز الحق اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی مشاورت کے عمل میں شامل کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ “اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی ہے، اب وقت ہے کہ ہم سب مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کریں۔”