اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار
Web Desk
8 September 2026
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے کی صورت میں اس کی انتظامی حدود میں بنیادی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال کے لیے نیا مقامی ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اکٹھا ہونے والا ریونیو اسلام آباد کے ہسپتالوں، سکولوں، کالجوں اور فلاحی کاموں پر ہی خرچ کیا جائے گا۔
ابتدائی لائحہ عمل کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے تیار کردہ ٹیکس تجاویز کو قائم ذیلی کمیٹی کی منظوری کے بعد وزیر منصوبہ بندی کی زیرِ صدارت کمیٹی اور بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کیا جائے گا۔ حتمی منظوری کے بعد ان تجاویز کو آئی ایم ایف کے ساتھ رواں ماہ شروع ہونے والے ‘ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی’ (EFF) کے پانچویں اقتصادی جائزے کے دوران زیرِ بحث لایا جائے گا، جبکہ نئے ٹیکس کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزارتِ خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو آئی ایم ایف وفد کے ساتھ طے شدہ سٹرکچرل بینچ مارکس، سرکلر ڈیٹ اور توانائی شعبے کی اصلاحات پر بریفنگ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی پانچویں قسط اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مزید 20 کروڑ ڈالر سمیت مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر کی رقم ملنے کا قوی امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
4 October 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
4 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی
4 October 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا
4 October 2026
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026