ٹھٹھہ میں بجلی کے تاروں سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق
Web Desk
8 September 2026
ٹھٹھہ: پیر جو گوٹھ کے قریب ایک دردناک حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی اونچی وولٹیج کی برقی تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں شدید کرنٹ لگنے سے ایک خاتون سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے افراد کھیتوں سے چاول کی فصل کی کٹائی مکمل کرنے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے کہ راستے میں گاڑی بجلی کے لٹکتے تاروں سے جا ٹکرائی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر
4 October 2026
پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ
4 October 2026
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026