سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Web Desk
12 January 2026
کراچی: عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ آل صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد پہلی بار 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 6 ہزار 602 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے کی ریکارڈ قیمت پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 430 روپے بڑھ کر پہلی بار 8 ہزار 895 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 77 ڈالر اضافے کے بعد پہلی بار 4 ہزار 586 ڈالر کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی اور عالمی گولڈ مارکیٹس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
14 September 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کا اعلان: شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
14 September 2026
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی: فی تولہ سونا 3,800 روپے ارزاں ہو کر 4,53,336 روپے کا ہو گیا
14 September 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
14 September 2026
سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں مالی سال کا دوسرا اجلاس آج ہوگا
14 September 2026
پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف: حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات منگل تک موخر
13 September 2026
سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ
12 September 2026