LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف نافذ کرنے کی تیاری

Web Desk

8 January 2026

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک جیسا (یونیفارم) ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی قومی سطح پر یکساں بجلی نرخ لاگو ہوں گے۔

اس مقصد کے لیے وفاقی حکومت نے نیپرا میں نئے کنزیومر اینڈ ٹیرف کی باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے اور بجلی کے موجودہ ٹیرف نوٹیفکیشن میں ترمیم کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹیرف ریشنلائزیشن سے اضافی ریونیو میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ یہ اقدام ملک بھر میں ایک ہی بجلی نرخ کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

وفاقی حکومت نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں مالی استحکام کے لیے سبسڈی کا بتدریج خاتمہ کیا جائے گا، جبکہ صارفین کو ہدفی سبسڈی کے ساتھ یکساں نرخ فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس ضمن میں یونیفارم ٹیرف شیڈول کو منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

نیپرا اس درخواست پر 12 جنوری کو سماعت کرے گا، جس کے بعد نیپرا ایکٹ کے سیکشن 31 کے تحت نظرثانی شدہ ٹیرف نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نیپرا کی منظوری کے بعد نئے بجلی نرخوں کا اطلاق 15 جنوری سے متوقع ہے۔