35 ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل نے انعامات تقسیم کیے
Web Desk
13 December 2025
35 ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام ہو گیا جس میں فیلڈ مارشل نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے بطورمہمان خصوصی 35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا، تقریب میں سندھ کے وزیر کھیل اور سندھ کے وزیراعلیٰ بھی شریک ہوئے۔
اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی پاکستان پولیس کو دی گئی، 50میٹر فری سٹائل اور بریسٹ سٹروک تیراکی میں قومی ریکارڈ پر حمزہ آصف کوٹرافی دی گئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیموں کوانعامات سے نوازا، تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان نیوی کو پریذیڈنٹ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ٹرافی دی گئی۔
پاکستان واپڈا کی ٹیم کو رنر اپ آنے پر ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ نیشنل گیمز کی فاتح پاکستان آرمی کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر قائداعظم ٹرافی سے نوازا گیا۔
فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کرنے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے35 ویں نیشنل گیمز کے باضابطہ اختتام کا اعلان کیا۔آرمی کی ٹیم نے 348 میڈلز حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، آرمی 196گولڈ، 96سلور اور 56برانز میڈلز حاصل کیے۔
واپڈا مجموعی طور 229میڈلز حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی ، واپڈا نے 84گولڈ، 71سلور اور 74برانز میڈلز حاصل کیے، نیوی نے 108 میڈلز حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہی ، 36 گولڈ، 39سلور اور 33برانز میڈلز نیوی کے حصے میں آئے ۔
پنجاب نے 16گولڈ، 38سلور اور 72برانز میڈلز جیتے ، ایچ ای سی نے 14گولڈ، 38سلور اور 56برونز میڈلز حاصل کیے، سندھ میڈلز کے حصول میں چھٹے نمبر پر رہا، سندھ نے 11گولڈ، 25سلور اور 57برانز میڈلز حاصل کئے۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026