27 ویں آئینی ترمیم کوئی طوفان نہیں، ابھی مشاورت کا آغاز ہوا ہے: رانا ثنااللہ
Web Desk
4 November 2025
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و انتظامی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کو بلاوجہ خوفناک بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، حالانکہ ابھی صرف مشاورت کا آغاز ہوا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اتفاقِ رائے کے بغیر کوئی ترمیم نہیں کی جائے گی۔ رانا ثنا نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے جن نکات کا ذکر کیا گیا، ان میں سے کوئی بھی ایسی چیز نہیں جو زیرِ بحث نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو 18ویں آئینی ترمیم سے کوئی مسئلہ نہیں، تاہم صوبوں اور وفاق کے درمیان وسائل کے توازن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی اخراجات اور قرضوں کی ادائیگی کے بعد وفاق کے پاس کچھ نہیں بچتا، اس لیے وسائل کی منصفانہ تقسیم ناگزیر ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ اتحادی جماعتوں سے بات چیت کے بعد تمام نکات عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔ ان کے مطابق آئین میں ترامیم کا مقصد ہمیشہ بہتری اور نظام کی مضبوطی ہوتا ہے، نہ کہ کسی کے اختیارات کو کم یا زیادہ کرنا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیدی، آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائے گی
9 September 2026
سندھ بھر میں اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کا فیصلہ
9 September 2026
الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ: اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر زرتاج گل سمیت 3 سابق ارکانِ قومی اسمبلی نااہل
9 September 2026
پنشنرز کے لیے ڈیجیٹل پروف آف لائف کا نیا ایس او پی جاری
9 September 2026
حکومت نے دھرنے ختم کرنے کی درخواست کی، ہم نے معذرت کرلی، حافظ نعیم الرحمن
9 September 2026
کرک میں پولیس موبائل پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، ایک زخمی
9 September 2026
کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم
9 September 2026
سپریم کورٹ: نصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیا
9 September 2026