LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

لانگ مارچ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دے دیا، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کل طلب

Web Desk

9 September 2026

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز سمیت انسپکٹر جنرلز آف پولیس (آئی جیز) کو کل ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی جانب سے جاری کردہ تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے کے مطابق معاملے کی حساسیت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لارجر بنچ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ہمراہ جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف شامل ہوں گے۔ عدالت عالیہ نے معاملے پر قانونی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تحریری اندازِ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار تاجر کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں احتجاج اور لانگ مارچ کی وجہ سے تاجر برادری اور عوام کو ہونے والے شدید مالی و انتظامی نقصانات سے آگاہ کیا گیا تھا، جبکہ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق متعلقہ قوانین کے وجود کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے علاوہ چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو بھی کل ذاتی حیثیت میں لارجر بنچ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔