کرک میں پولیس موبائل پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، ایک زخمی
Web Desk
9 September 2026
کرک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں تھانہ صابر آباد کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے معمول کی گشت پر مامور پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ شب شنکئی ڈیم کے قریب معمول کے گشت پر موجود پولیس موبائل کو اچانک ہدف بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل ظفران موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ کانسٹیبل محمد امتیاز شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس کی اضافی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اہم شاہراہوں اور داخلی راستوں پر اضافی نکے قائم کر دیے گئے ہیں اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ حکام نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر
4 October 2026
پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ
4 October 2026
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026