LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مراکش نے 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو ٹرمپ کے نام سے منسوب کردیا تیل تنصیبات پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں آیا تو قطر کو دشمن ریاست قرار دوں گا: نفتالی بینیٹ حوثیوں کا سعودی خام تیل کے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ٹرمپ سے ملاقات کے ایجنڈے میں ایران سرفہرست ہوگا، نیتن یاہو غزہ پر تشویش کے باوجود جرمنی کی اسرائیل کو اسلحہ برآمدات میں اضافہ یوکرین نے ایران کی دھمکیاں مسترد کر دیں، روسی جارحیت میں براہِ راست شمولیت کا الزام ایران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی، اندرونی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج سیئٹل فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ، ہلاکتیں 3 ہو گئیں، 4 افراد زخمی روس کو ہتھیار دے کر ایران پہلے ہی جنگ میں شامل ہو چکا ہے: زیلنسکی یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ اپر سوات میں غیر معیاری کشتیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سییورٹی صورتحال کشیدہ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیدیا

’کراچی پسند نہیں‘ کے بیان پر تنقید ، صبا قمر کی وضاحت سامنے آگئی

Web Desk

30 October 2025

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے کراچی سے متعلق اپنے بیان پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہیڈلائنز سے دور اپنے کام میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں صبا قمر نے کہا تھا کہ انہیں کراچی پسند نہیں، وہ وہاں صرف کام کے سلسلے میں جاتی ہیں اور پھر واپس اسلام آباد آجاتی ہیں۔ میزبان کے مستقل طور پر کراچی منتقل ہونے کے سوال پر اداکارہ نے “استغفراللہ” کہہ کر انکار کیا تھا۔

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید ہوئی، صارفین نے کہا کہ صبا قمر کراچی سے کماتی ہیں لیکن شہر کو ناپسند کرتی ہیں۔ اس کے جواب میں اداکارہ نے وضاحت دی کہ انہیں کھلی اور پرسکون جگہوں پر رہنا پسند ہے، جب کہ کراچی میں زیادہ تر اپارٹمنٹس ہیں — شاید یہی وجہ ہے کہ وہ شہر کو پسند نہیں کرتیں۔

صبا قمر کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا، جس پر مشی خان اور دیگر فنکاروں نے بھی ردِعمل دیا۔

شدید تنقید کے بعد صبا قمر نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک مبہم پیغام شیئر کیا، جس میں اپنے بیان کا براہِ راست ذکر کیے بغیر کہا کہ ان کے پاس بریکنگ نیوز سے ہٹ کر اپنے جذبات اور رائے بھی ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ “بریکنگ نیوز کی دوڑ سے الگ، اپنے کام کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔”
انہوں نے اشارہ دیا کہ خبروں کے برعکس وہ اپنی معمول کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور تنازعے سے زیادہ اہم ان کے لیے ان کا کام ہے۔