مشورہ نہیں، آزادی دیتا ہوں، شاہ رخ خان کا بچوں کی فلمی زندگی سے متعلق بیان
Web Desk
3 November 2025
ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو فلمی کیریئر سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دیتے بلکہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے اس کی وجہ بھی بتاکر مداحوں کو حیران کردیا۔
شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بیٹی سہانا خان اداکاری جبکہ بیٹا آریان خان لکھاری اور ہدایت کاری کے شعبے میں کام کر رہے ہیں اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ خود اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، “تخلیقی لوگوں کو زیادہ سمجھانے کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ خود راستہ بناتے ہیں۔ اگر میں بطور باپ، 35 سالہ تجربہ رکھتے ہوئے انہیں مشورے دوں تو وہ یہ سوچ سکتے ہیں کہ پاپا کی بات ماننی ہی پڑے گی، اور میں نہیں چاہتا کہ وہ ایسا دباؤ محسوس کریں۔“
شاہ رخ نے مزید بتایا کہ وہ صرف اس وقت اپنی رائے دیتے ہیں جب ان کے بچے خود پوچھیں۔ “کبھی تعریف کرتا ہوں اور کبھی تنقید، لیکن آخر میں یہی کہتا ہوں کہ وہی کرو جو تمھیں ٹھیک لگے۔“
اداکار کے مطابق، وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اپنی منفرد شناخت خود بنائیں اور کامیابی یا ناکامی کا سامنا اپنی محنت کے ساتھ کریں، نہ کہ کسی دباؤ کے تحت۔
شاہ رخ خان کی یہ صاف گوئی ان کے والد ہونے کی حساسیت اور فنی دنیا میں تخلیقی آزادی کے احترام کو ظاہر کرتی ہے، جسے مداحوں نے بے حد سراہا۔
متعلقہ عنوانات
راحت فتح علی خان کو وراثتی جائیداد تنازع کیس میں ریلیف مل گیا
29 May 2026
ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کو سزا
29 May 2026
ٹک ٹاکر جنت مرزا کی عید پر گوشت پیکنگ کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
29 May 2026
معروف شاعر بشیر بدر 91برس کی عمر میں بھوپال میں انتقال کر گئے
28 May 2026
ایبولا وبا کے باعث یوگینڈا نے کانگو کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی
28 May 2026
وہ معروف اداکارائیں جو ڈاکٹر ہیں
28 May 2026
عید پر شوبز ستاروں کا خوبصورت انداز، جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر
28 May 2026
بھارتی سینئر اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
27 May 2026