فہد مصطفیٰ کا اپنے بیانات سے شروع ہونے والے تنازعات پر دلچسپ ردعمل
Web Desk
23 March 2026
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنے بیانات سے پیدا ہونے والے تنازعات پر خاموشی توڑتے ہوئے انتہائی دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران فہد مصطفیٰ نے کھل کر مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور واضح کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے بالکل پریشان نہیں ہوتے۔
فہد مصطفیٰ نے ہنستے ہوئے کہا، “ہم جہاں کھڑے ہو جاتے ہیں، کنٹرو ورسی وہیں سے شروع ہو جاتی ہے، اور مجھے یقین ہے کہ میری اس بات پر بھی ایک نیا تنازع کھڑا ہو جائے گا۔” اداکار کا ماننا ہے کہ تنقید صرف انہی لوگوں پر کی جاتی ہے جو معاشرے یا قوم کے لیے اہمیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے اسے اللہ کا کرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ہم اس ملک کے لیے اہم ہیں اور لوگ ہمارے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں، ہم نے شوبز میں قدم ہی اس لیے رکھا تھا کہ لوگ ہمیں پہچانیں۔”
شہرت اور تنقید کے تعلق پر بات کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے اسے ‘شہرت کی قیمت’ قرار دیا جسے برداشت کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیرونِ ملک لاکھوں لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اس لیے وہ ان چند لوگوں کے بجائے اپنے چاہنے والوں کی توقعات اور شائستگی پر توجہ دینا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ ان پریشان لوگوں کو بھی خوش رکھے۔”
متعلقہ عنوانات
ڈرامہ انڈسٹری پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار عابد علی کی آج کی 7 ویں برسی
5 September 2026
ویرات کوہلی انوشکا شرما سے پہلے کس مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے تھے؟
4 September 2026
ہانیہ عامر نے اپنی ’جعلی ڈھولکی‘ کی ان دیکھی تصاویر شیئر کر دیں
4 September 2026
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026