زین ملک نے نئے البم میں نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کر دیا
Web Desk
1 April 2026
لندن: پاکستانی نژاد برطانوی اسٹار زین ملک نے اپنے مداحوں کو ایک بڑے سرپرائز سے نوازتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کا نیا البم ‘کوناکول’ شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کی فنی عظمت کو سلام پیش کرے گا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں میزان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے زین نے انکشاف کیا کہ البم میں شامل ایک گانے کا عنوان ہی “نصرت” رکھا گیا ہے۔
زین ملک کا کہنا ہے کہ اس البم کی تیاری کے دوران انہیں جنوبی ایشیائی موسیقی، بالخصوص نصرت فتح علی خان کے منفرد اندازِ گلوکاری سے گہری تحریک ملی۔ انہوں نے بتایا کہ “نصرت” کا فن آج بھی عالمی سطح پر فنکاروں کے لیے مشعلِ راہ ہے، اسی لیے انہوں نے اس گانے کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا۔
تکنیکی لحاظ سے یہ البم کافی تجرباتی ہے، جہاں زین نے اپنی ہی آواز کو مختلف تہوں (Layers) میں ترتیب دے کر اسے بطور ساز استعمال کیا ہے۔ البم کی پہلی ویڈیو “Sideways” 27 مارچ کو جاری ہونے کے بعد پہلے ہی یوٹیوب پر دھوم مچا رہی ہے، جبکہ مکمل البم 17 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026