بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار
Web Desk
22 November 2026
شہرِ قائد میں بلٹ پروف اور پولیس فلیشر لائٹس لگی لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کے معاملے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید تین افراد کو گرفتار کر کے ایک لگژری گاڑی ضبط کر لی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو حراست میں لیا گیا، جو وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور ہیں، جبکہ پولیس نے ویڈیو بنوانے والے شہری کی لگژری گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی بکتر بند اور دیگر گاڑیاں تاحال برآمد نہیں کی جا سکیں، جبکہ ضبط کی گئی اور ویڈیو میں دکھائی دینے والی لگژری گاڑیوں پر غیر قانونی طور پر پولیس کی فلیشر لائٹس بھی نصب تھیں۔
دوسری جانب ساحل تھانے میں درج مقدمے میں نامزد بلٹ پروف گاڑیوں کی کمپنی کے مالک سے تاحال کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی اور نہ ہی کمپنی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ کمپنی ماضی میں بھی متعدد مرتبہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر چکی ہے اور کمپنی کے مالک کے خلاف پہلے بھی کارروائیاں ہو چکی ہیں، تاہم موجودہ مقدمے میں اب تک کمپنی کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سامنے نہیں آ سکی۔
متعلقہ عنوانات
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
22 November 2026
کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر
22 November 2026
شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار
22 November 2026
دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت
22 November 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
22 November 2026
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026