LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی

پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل

Web Desk

22 November 2026

پاک چین لازوال دوستی اب زمین کی حدوں سے نکل کر خلا کی وسعتوں کو چھو رہی ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کے ایک نئے اور تاریخی باب کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

شمال مغربی چین میں واقع جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر چین کے شین زو-24 (Shenzhou-24) خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ ڈرل کی گئی۔ پرواز سے قبل عملے کی اس مشترکہ مشق میں شریک تینوں خلا بازوں نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیے۔

چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کی عہدیدار زو لو نے میڈیا کو بتایا کہ مشترکہ مشق کے دوران تینوں خلا باز مکمل طور پر پُرعزم نظر آئے اور انہوں نے تمام تکنیکی مراحل کو کامیابی سے مکمل کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام تر ضروری تربیت مکمل کرنے کے بعد ایک پاکستانی خلا باز بھی چین کے شین زو-24 خلائی جہاز کے ذریعے خلا کے سفر پر روانہ ہو گا، جو پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی، تکنیکی اور خلائی تحقیق کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔