LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

زارا نور عباس نے سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی

Web Desk

23 February 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ اپنی دوستی میں آنے والی دراڑ اور سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

ان فالو کرنے کا مطلب دوستی ختم ہونا نہیں:
حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے سجل علی سے متعلق سوال پر مبہم انداز اختیار کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ سجل کیسی ہیں اور آخری بار کب بات ہوئی؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سجل ٹھیک ہیں اور حال ہی میں بات ہوئی ہے۔ اس پر جب میزبان نے اسے ‘جھوٹ’ قرار دیا تو زارا نے جواب دیا کہ “لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ اگر دو افراد نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا ہے تو وہ بات بھی نہیں کرتے ہوں گے؟”

شوبز انڈسٹری اور تلخ تجربات:
زارا نور عباس نے انڈسٹری میں دوستی کے حوالے سے اپنے تلخ تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ “ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا۔” انہوں نے ایک دلچسپ مثال دیتے ہوئے کہا کہ “انڈسٹری میں جب آپ کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو بعد میں دیکھنا پڑتا ہے کہ کیا میری انگلیاں (سلامت) واپس آئی ہیں؟”

شوہر کی نصیحت اور سبق:
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں ہر کسی کو اپنا دوست سمجھ لیتی تھیں اور ان کے کئی فرینڈز گروپس تھے، لیکن ان کے شوہر اسد صدیقی انہیں ہمیشہ تنبیہ کرتے تھے۔ زارا کا کہنا تھا کہ اب انہیں احساس ہوا ہے کہ اسد ہمیشہ صحیح کہتے تھے اور انہوں نے اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔