LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر اظہار مسرت ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ ایران کے جوابی حملے: بحرین، اردن، یو اے ای، کویت میں امریکی اڈوں، ریڈار نظام کو نشانہ بنایا روس کا 24 گھنٹوں میں 1,330 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت، 2 اہم علاقوں پر کنٹرول کا دعویٰ جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی ایرانی بارڈر گارڈز نے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیا ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک امریکی ڈالر 22 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا ایران نے ابنائے ہرمز سے بغیر قواعد گزرنے والے مزید 11 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج

یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور

Web Desk

10 December 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی جس دوران رجب بٹ اور ندیم نانی والا عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے لہٰذا 15 روز کی راہداری ضمانت دی جائے۔وکیل درخواست گزار کے مؤقف پر جسٹس انعام منہاس نے کہا کہ 10 دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کو 10 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایپ کی تشہیر پر سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نےگزشتہ روزپاکستان پہنچنے پر رجب بٹ کو ائیرپورٹ سے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔گزشتہ روز برطانیہ کی جانب سے ملک بدر کیے جانے کے بعد پاکستانی یوٹیوبر پاکستان پہنچ چکے ہیں