یوٹیوب نے اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز کے خلاف پالیسیاں مزید سخت کر دیں
Web Desk
21 July 2026
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ غیر معیاری، اسپام اور نقصان دہ مواد کی حوصلہ شکنی کے لیے اپنی پالیسیاں مزید سخت اور واضح کر دی ہیں۔ کمپنی کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کا مقصد اے آئی ٹولز کے استعمال کو روکنا نہیں، بلکہ بار بار دہرائے جانے والے اور غیر معیاری مواد کی نشاندہی کرنا ہے۔ یوٹیوب نے واضح کیا کہ ایسی ویڈیوز پلیٹ فارم پر موجود تو رہ سکتی ہیں، لیکن ان سے آمدنی حاصل نہیں کی جا سکے گی اور نہ ہی انہیں صارفین کی فیڈ میں بطور سفارش (ریکومینڈیشن) دکھایا جائے گا۔ یوٹیوب نے تخلیق کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ ویڈیوز تیار کرتے وقت معیار، تناظر اور اپنی حقیقی تخلیقی کاوشوں کو لازمی شامل کریں تاکہ مفید اے آئی مواد اور اسپام میں فرق برقرار رکھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026