یوٹیوب نے اے آئی سے بنائے متعدد چینلز ڈیلیٹ کر دیے
Web Desk
2 February 2026
2026 کے آغاز پر گوگل کی ملکیت یوٹیوب نے اے آئی سے بنائی گئی ناقص کوالٹی کی ویڈیوز (AI Slops) کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4.7 ارب سے زائد ویوز ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔
نومبر 2025 میں آن لائن ویڈیو ایڈیٹنگ پلیٹ فارم Kapwing کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ میں یوٹیوب کے سب سے زیادہ سبسکرائب کیے گئے 100 اے آئی سلوپ چینلز کی نشاندہی کی گئی تھی۔ تازہ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 16 چینلز اب مکمل طور پر یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے ہیں یا ان کا تمام مواد ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈیلیٹ ہونے والے چینلز میں CuentosFacianantes (کم معیار کی ڈریگن بال تھیم ویڈیوز)، Imperio de Jesus (Empire of Jesus) اور Super Cat League شامل ہیں۔ یہ تمام چینلز مجموعی طور پر 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھتے تھے۔
ان چینلز کی ویڈیوز کو اب تک 4.7 ارب سے زائد بار دیکھا جا چکا تھا اور یہ چینلز سالانہ تقریباً ایک کروڑ ڈالر تک کمائی کر رہے تھے۔ اگرچہ فہرست میں شامل کچھ بڑے اے آئی چینلز اب بھی موجود ہیں، تاہم ان کا سارا مواد بھی یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیوب یہ کارروائیاں اپنے جدید اسپیم ڈیٹیکشن سسٹمز کے تحت کر رہا ہے، جس کا مقصد اے آئی کے ذریعے تیار کیے گئے کم معیار اور گمراہ کن مواد کا خاتمہ کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026