یوٹیوب ہوم فیڈ کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دینا ممکن ہوگیا
Web Desk
2 June 2026
کیلیفورنیا: یوٹیوب استعمال کرنے والے صارفین کو اکثر ہوم پیج پر ایک جیسی ویڈیوز نظر آنے کی شکایت رہتی ہے، تاہم اب ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے ہوم فیڈ کو صارفین کی اپنی مرضی اور پسند کے مطابق ترتیب دینے کا عمل ممکن بنا دیا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے ایک نیا اور جدید ترین فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد صارفین کو ان کی ذاتی دلچسپیوں اور پسند کے مطابق ہوم فیڈ کو مکمل طور پر پرسنلائز (Personalize) کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ بیان میں اس فیچر کے طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے
-
ٹیکسٹ پرومپٹ کا استعمال: اب صارفین آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو محض ایک تحریری پرومپٹ (Prompt) کے ذریعے اپنی دلچسپیوں سے آگاہ کریں گے، جس کی مدد سے اے آئی ان کے لیے ایک خصوصی پرسنلائزڈ فیڈ تیار کر دے گا۔
-
امریکا میں لانچ: “اے آئی کسٹمائز فیڈ” نامی یہ انقلابی فیچر ابھی ابتدائی طور پر امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت جلد اس کا دائرہ کار دنیا کے دیگر ممالک تک بھی وسیع کر دیا جائے گا۔
جب یہ فیچر دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوگا، تو اسے استعمال کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہوگا
-
سب سے پہلے یوٹیوب کے ہوم پیج پر جا کر ‘یور کاسٹیوم فیڈ’ (Your Custom Feed) کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
-
اس کے بعد سرچ بار میں تحریر کرنا ہوگا کہ آپ کس مخصوص موضوع یا تھیم سے متعلق ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں۔
-
اس کے علاوہ، صارفین کسٹم فیڈ بنانے کے لیے خود لکھنے کے بجائے یوٹیوب کی جانب سے تجویز کردہ ‘سجیسٹڈ پرومپٹس’ (Suggested Prompts) کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ اہم نکتہ بھی سامنے آیا ہے کہ یہ کسٹمائزڈ فیڈز صارفین کے منتخب کردہ مخصوص موضوعات یا تھیمز سے متعلق ویڈیوز سے لیس ہوں گی؛ تاہم، اگر صارف نے اس فیڈ کو دوبارہ اوپن (استعمال) نہ کیا، تو یہ چند ہفتوں کے اندر خود بخود ایکسپائر (ختم) ہو جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026