یوٹیوب موبائل ایپ میں متعدد نئی تبدیلیاں کر دی گئیں
Web Desk
23 October 2026
عالمی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب (YouTube) نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس (iOS) صارفین کے لیے متعدد نئی اور اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد ہوم پیج کو استعمال کرنے کے تجربے کو زیادہ بہتر اور آسان بنانا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘9 ٹو 5 گوگل’ کی رپورٹ کے مطابق، یوٹیوب اپنے ٹاپ بار کا نیا ڈیزائن پیش کر رہا ہے جس میں سبسکرپشنز (Subscriptions) کے ٹیب کو نیچے سے ہٹا کر ہوم بٹن کے ساتھ اوپر کی بار میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ‘لائیو میوزک’ اور ‘موویز اینڈ ٹی وی’ کی نئی فیڈز بھی ٹاپ بار کا حصہ بنائی گئی ہیں۔
اس اپ ڈیٹ کی سب سے اہم خصوصیت پلس (+) بٹن کے ذریعے ‘کسٹم فیڈز’ (Custom Feeds) بنانے کا فیچر ہے۔ اس کے تحت صارفین اپنی پسند کے کسی بھی خاص موضوع کو منتخب کر کے ایک الگ فیڈ تیار کر سکیں گے، جس سے انہیں بار بار ویڈیوز سرچ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق، مفت یوٹیوب استعمال کرنے والے 3 کسٹم فیڈز جبکہ ‘یوٹیوب پریمیم’ کے صارفین 8 فیڈز محفوظ کر سکیں گے۔ یہ فیچر فی الحال امریکہ میں متعارف کروایا جا رہا ہے جسے جلد دیگر ممالک تک توسیع دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026