یوٹیوب نے صارفین کیلئے منفرد اور معلوماتی فیچر متعارف کرا دیا
Web Desk
5 December 2025
یلیفورنیا: (ویب ڈیسک) یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لئے ایک منفرد اور معلوماتی فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے وہ پورے سال میں دیکھی گئی ویڈیوز کی مکمل تفصیل ایک ہی جگہ پر دیکھ سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یوٹیوب نے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر ’’یوٹیوب ریکیپ‘‘ متعارف کرایا ہے، جو اس سال دیکھی گئی تمام ویڈیوز کا خلاصہ پیش کرے گا۔یوٹیوب ریکیپ صارفین کو یہ بتاتا ہے کہ انہوں نے 2025 میں کون سے چینلز زیادہ دیکھے، ان کی دلچسپی کس قسم کے مواد میں زیادہ تھی اور ان کے دیکھنے کے رحجانات میں کس حد تک تبدیلی آئی۔اس فیچر میں صارفین کو ان کی ویڈیو دیکھنے کی عادات کے مطابق ایک خاص کیٹیگری بھی دی جائے گی، جس کے ذریعے یوٹیوب ان کی پسند اور دیکھنے کے انداز کے مطابق ان کی شخصیت کو ایک نام دے گا۔اگر آپ اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یوٹیوب کے ہوم پیج یا ’یو‘ ٹیب پر جائیں، وہاں ریکیپ کا بینر نظر آئے گا، اس کے ذریعے آپ اپنی مکمل 2025 کی دیکھنے کی عادات دیکھ سکتے ہیں اور چاہیں تو اسے دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کو نیوی گیشن بار کا حصہ بنانے پر کام شروع
27 September 2026