یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کیلئے کمائی کی شرائط سخت کر دیں
Web Desk
11 August 2026
یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لیے پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرنے کی شرائط مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت یوٹیوب پارٹنر پروگرام (YPP) میں شامل ہو کر اشتہارات اور یوٹیوب پریمیم سے کمائی کے لیے پہلے سے زیادہ واچ آورز اور شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے۔ گوگل کی ملکیت اس پلیٹ فارم کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق یکم فروری 2027 سے نئی درخواستیں دینے والے کریئیٹرز پر ہو گا۔ نئے قواعد کے تحت گزشتہ 365 دنوں میں 8 ہزار اہل واچ آورز یا گزشتہ 90 دنوں میں 2 کروڑ یوٹیوب شارٹس ویوز حاصل کرنا لازمی ہوگا، جو کہ پہلے کے 4 ہزار واچ آورز اور 1 کروڑ شارٹس ویوز کی شرط کے مقابلے میں دگنا ہے۔ تاہم یوٹیوب نے سبسکرائبرز کی کم از کم 1,000 کی شرط میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 30 لاکھ سے زائد کریئیٹرز یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے ذریعے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026