یوٹیوب میں نیا اے آئی فیچر، صارفین اپنی ہوم فیڈ خود تبدیل کر سکیں گے
Web Desk
31 May 2026
یوٹیوب نے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اب صارفین اپنی ہوم فیڈ کو اپنی دلچسپیوں کے مطابق تبدیل کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر لاگ اِن ہونے کے بعد اکثر صارفین کو ایک ہی نوعیت کی ویڈیوز نظر آتی ہیں، تاہم نئے فیچر کا مقصد اس تجربے کو زیادہ ذاتی نوعیت کا بنانا ہے۔
کمپنی کے مطابق صارفین ایک مخصوص پرومپٹ کے ذریعے مصنوعی ذہانت کو اپنی پسندیدہ دلچسپیوں سے آگاہ کریں گے، جس کی بنیاد پر ہوم فیڈ کو دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کے تحت صارفین اپنی مرضی کے موضوعات اور ویڈیوز کے رجحانات کو بیان کریں گے، جس سے ایک مکمل طور پر کسٹمائزڈ فیڈ تیار کی جائے گی۔
یہ فیچر فی الحال ابتدائی طور پر امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ اسے مرحلہ وار دیگر ممالک میں بھی فراہم کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026
زمین کو سیارچے سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی تجویز
2 July 2026