یاسر نواز نے اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر فضا علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Web Desk
15 December 2025
عروف اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر یاسر نواز نے اپنی اہلیہ، اداکارہ و میزبان ندا یاسر کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ساتھی اداکارہ فضا علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انہوں نے اپنی اہلیہ کا دفاع کرتے ہوئے فضا علی کے عمل کو سستی شہرت کا طریقہ قرار دیا۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں یاسر نواز نے فضا علی کو مخاطب کیا اور کہا کہ میری معصوم بیوی کا پیچھا چھوڑ دو، تم تو مسلسل مشہور ہو رہی ہو، اب کیا اس کی جان لو گی؟ اللہ بھی معاف کر دیتا ہے انسان معاف نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ندا کو معاف کردو، جتنا مشہور ہونا تھا ہو چکی ہو بس ختم، اب اس چیپٹر کو بند کرو اور آگے چلو کسی اور کو پکڑو اور اس کی بینڈ بجاؤ۔اس سے قبل اداکارہ فضا علی نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق ندا یاسر کے بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
متعلقہ عنوانات
راحت فتح علی خان کو وراثتی جائیداد تنازع کیس میں ریلیف مل گیا
29 May 2026
ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کو سزا
29 May 2026
ٹک ٹاکر جنت مرزا کی عید پر گوشت پیکنگ کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
29 May 2026
معروف شاعر بشیر بدر 91برس کی عمر میں بھوپال میں انتقال کر گئے
28 May 2026
ایبولا وبا کے باعث یوگینڈا نے کانگو کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی
28 May 2026
وہ معروف اداکارائیں جو ڈاکٹر ہیں
28 May 2026
عید پر شوبز ستاروں کا خوبصورت انداز، جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر
28 May 2026
بھارتی سینئر اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
27 May 2026