مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر
Web Desk
18 July 2026
بیجنگ (عالمی میڈیا): چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دنیا مصنوعی ذہانت (AI) کی ٹیکنالوجیز میں غیر معمولی جدت کے دور میں داخل ہو چکی ہے، جو ایک جانب ترقی کے عظیم مواقع فراہم کر رہی ہے تو دوسری جانب گورننس اور سکیورٹی کے نئے چیلنجز بھی سامنے لا رہی ہے۔ 2026 ورلڈ اے آئی کانفرنس اور گلوبل اے آئی گورننس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے زور دیا کہ عالمی برادری کو اس نئے دور کے بنیادی سوالات کے جوابات تلاش کرنا ہوں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ انسان سوچنے کی صلاحیت رکھنے والی مشینوں کے ساتھ کس طرح ہم آہنگی سے رہ سکتا ہے، الگورتھمز کے فیصلوں میں سلامتی کو کیسے یقینی بنایا جا سکتا ہے، اور بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل فرق کے باوجود مصنوعی ذہانت کے فوائد سب تک کیسے پہنچائے جا سکتے ہیں۔ صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ان اخلاقی اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری عالمی برادری کو سنجیدگی سے مشترکہ اور موثر حل تلاش کرنے ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
8 August 2026
حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
8 August 2026
پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلیے دائر درخواست مسترد
8 August 2026
برطانیہ میں 27 سال بعد نایاب گرہن، سورج 93 فیصد تک چھپ جائے گا
8 August 2026
ایران، عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے
8 August 2026
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
8 August 2026
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
8 August 2026
پاکستان اور کشمیر کے مضبوط رشتے کو کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی: رانا ثناء اللہ
8 August 2026