آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا ملک گیر غیر معینہ مدت ہڑتال کا آغاز
Web Desk
8 August 2026
وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے مختلف شاہراہوں اور مقامات پر سامان بردار گاڑیاں کھڑی کر کے سپلائی چین معطل کر دی ہے۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے رہنما ملک شہزاد اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ان کے مسائل کے حل میں بالکل سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز نے حکومت کے سامنے 12 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دسمبر 2025ء کی ہڑتال کے دوران کیے گئے تمام وعدوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنائے۔ ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ 3 اگست کو پریس کانفرنس کے ذریعے ہڑتال کا حتمی اعلان کیا گیا تھا، اور جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے، ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں
15 September 2026
پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار
15 September 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان
15 September 2026
انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
15 September 2026
ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں
15 September 2026
برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
15 September 2026
اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق
15 September 2026
پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات
15 September 2026