LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر

پاکستان اور کشمیر کے مضبوط رشتے کو کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی: رانا ثناء اللہ

Web Desk

8 August 2026

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے باغ میں مسلم لیگ (ن) کے عظیم الشان انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ باغ اور پونچھ ڈویژن کے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ن لیگ آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ اپنی حکومت قائم کرے گی۔

باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریکِ آزادیِ جموں و کشمیر دراصل ‘تحریکِ تکمیلِ پاکستان’ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے ابتدائی دو مراحل کے بعد مسلم لیگ (ن) کے 24 منتخب ارکان کامیابی حاصل کر چکے ہیں اور مخصوص نشستیں ملنے کے بعد یہ تعداد 30 ہو جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 10 اگست کو باغ اور پونچھ کے باقی ماندہ حلقوں میں کامیابی سے مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت کا ہدف باآسانی حاصل کر لے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر امیر مقام نے پیپلز پارٹی (PPP) کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں صدر اور وزیر اعظم کے عہدے پیپلز پارٹی کے پاس ہونے کے باوجود ن لیگ پر الزامات لگانا بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی اور کشمیریوں سے محبت نے عوامی مینڈیٹ مسلم لیگ (ن) کے حق میں دیا ہے۔