پاک امریکا اقتصادی تعاون، سویا بین شعبے میں شراکت داری مزید بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
8 August 2026
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاک امریکہ بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شکاگو میں منعقدہ یو ایس کنیکسٹ کانفرنس (US SOY SELECT / Connect Conference) کے موقع پر انہوں نے امریکی سویا بین ایکسپورٹ کونسل (USSEC) کے چیف ایگزیکٹو جم سٹر (Jim Sutter) سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سفیر رضوان سعید شیخ نے بتایا کہ پاکستان نے مختصر عرصے میں امریکی سویا بین کی عالمی منڈی میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے اور اب ملک میں سالانہ 10 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد امریکی سویا بین درآمد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سویا بین کی ویلیو چین (Value Chain) میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ شراکت داری اور سرمایابکاری بڑھانے کے وسیع ترین امکانات موجود ہیں۔
امریکی سویا بین ایکسپورٹ کونسل کے سی ای او جم سٹر نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تجارتی تعلقات جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کونسل پاکستان میں تکنیکی معاونت، پیشہ ورانہ تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے (Capacity Building) کے پروگرام مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے فیڈ، پولٹری، ڈیری اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں کی پائیدار ترقی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے اور پاک امریکہ اقتصادی شراکت داری کے تحت سویا بین سیکٹر میں اشتراک کو مزید وسعت دینے پر مکمل اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026