LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

Web Desk

8 August 2026

وطنِ عزیز کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور غیر معمولی شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں کو سول اعزازات دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں گیلنٹری ایوارڈز سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف کیٹیگریز کے تحت مجموعی طور پر 78 افراد کو سول اعزازات دینے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کی وطن عزیز کے لیے لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری اہم قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ احسان مند رہے گی اور یہ قربانیاں ہمارے لیے ناقابلِ فراموش اور قومی سرمایہ ہیں۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے (FIA)، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ چاروں صوبوں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شمولیت اختیار کی۔