LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی: عطااللہ تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جیل میں وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم ایران جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے: امریکی فوج انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کا جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، 72 مزدور ہلاک پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی

پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلیے دائر درخواست مسترد

Web Desk

8 August 2026

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے میاں عثمان اکرم کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سناتے ہوئے جاری کیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ جلسے کی اجازت نہ دینا آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 16 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ اگرچہ آئین کا آرٹیکل 16 تمام شہریوں کو پُرامن اجتماع کا بنیادی حق دیتا ہے، تاہم متعلقہ قانونی طریقہ کار کے تحت جلسے یا کسی بھی سیاسی اجتماع کے لیے ڈپٹی کمشنر سے عدم اعتراض سند (این او سی) حاصل کرنا ضروری ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت انعقاد پذیر ہونے والے اجلاس میں شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتِ حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے جلسے کی اجازت نہ دینے کی تجاویز دی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے یہ بھی ملاحظہ کیا کہ مینارِ پاکستان ایک تاریخی و عوامی تفریحی مقام ہے جہاں عام شہری سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔

سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر انتظامی بنیادوں پر 3 اگست کو ہی جلسے کی درخواست کو خارج کر چکے ہیں۔ جس پر عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ چونکہ مجاز انتظامیہ درخواست پر اپنا حتمی فیصلہ دے چکی ہے، لہٰذا اس بنیاد پر عدالت بھی اس درخواست کو مسترد کرتی ہے۔