حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
Web Desk
8 August 2026
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2027 کے لیے سعودی عرب کے ‘نسک مسار’ سسٹم کی طرز پر پرائیویٹ حج آپریشن کے لیے ایک نیا اور جدید ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس نئے نظام کے تحت آئندہ حج کے لیے پرائیویٹ حج کی بکنگ براہِ راست پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے پاس ہونے کے بجائے وزارتِ مذہبی امور کے توسط سے کی جائے گی۔ تاریخ میں پہلی بار سرکاری حج سکیم کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ حج آپریشن کو بھی وزارتِ مذہبی امور کی براہِ راست اور مکمل نگرانی میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کو وزارتِ مذہبی امور کی آفیشل ’پاک حج ایپ‘ کے ذریعے یکجا کیا جائے گا، جس کے تحت تمام تر حج بکنگز اور دیگر انتظامی امور ڈیجیٹل سسٹم سے منظم ہوں گے۔ اس جدید اقدام کا بنیادی مقصد پرائیویٹ حج آپریشنز میں شفافیت لانا، آپریٹرز کی بہتر مانیٹرنگ کرنا اور عازمینِ حج کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
8 August 2026
پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلیے دائر درخواست مسترد
8 August 2026
برطانیہ میں 27 سال بعد نایاب گرہن، سورج 93 فیصد تک چھپ جائے گا
8 August 2026
میر رضا کیس: ابتدائی رپورٹ میں گولی اور تشدد سے متعلق اہم انکشافات
8 August 2026
ایران، عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے
8 August 2026
12 ربیع الاول: سندھ حکومت کا فول پروف سکیورٹی پلان بنانے کا فیصلہ
8 August 2026
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
8 August 2026
میر رضا قبر کشائی اور میت کی دوبارہ تدفین کا عمل مکمل
8 August 2026