LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

ایکس پر کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے پرانا نظام آج ختم، کل سے نیا متعارف

Web Desk

7 September 2026

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) نے دنیا بھر کے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے آمدنی کا ایک نیا اور شفٹڈ نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد چوری شدہ، کاپی پیسٹ اور غیر معیاری مواد کا خاتمہ کر کے صرف اوریجنل مواد تخلیق کرنے والوں کو مالی فوائد فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے کریئیٹرز کو بھیجے گئے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس نئے نظام کو ’اوریجنل کانٹینٹ ریوارڈز پروگرام‘ (Original Content Rewards Program) کا نام دیا گیا ہے۔ ایکس کے اعلان کے مطابق 7 ستمبر 2026ء کو موجودہ ایڈز ریوینیو شیئرنگ پروگرام کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا، جبکہ 8 ستمبر 2026ء سے نئے اوریجنل کانٹینٹ ریوارڈز پروگرام کے لیے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ جن کریئیٹرز کی شناختی تصدیق اور ادائیگی کا ذریعہ پہلے سے منسلک ہے، وہ اپنے کریئیٹر اسٹوڈیو کے ذریعے اپنی اہلیت چیک کر سکیں گے۔

پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ایکس مونیٹائزیشن کے آغاز کے بعد سے دیگر پلیٹ فارمز (ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام) اور ٹی وی چینلز کی لائیو نشریات سے ویڈیو کلپس کاٹ کر پوسٹ کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ گیا تھا، جس سے پلیٹ فارم پر کاپی شدہ مواد کی بھر مار ہو گئی تھی۔ ایکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیا نظام الگورتھم کی مدد سے اوریجنل اور خود تیار کردہ مواد کو ترجیح دے گا تاکہ حقیقی محنت کرنے والے کریئیٹرز کو ان کا حق مل سکے۔