ورلڈ کلچر فیسٹیول: امریکی موسیقاروں کی میوزک اور پولش آرٹسٹ کی فائن آرٹس ورکشاپ
Web Desk
6 November 2026
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام عالمی ثقافت کا شاہکار ‘تیسرا ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026’ پوری آب و تاب اور جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔
فیسٹیول کے نویں روز فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے امریکی اور یورپی فنکاروں کی جانب سے خصوصی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا۔ امریکا کے معروف موسیقار رضوان جگانی اور پیانسٹ سولٹو نے میوزک ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں موسیقی کے طلبہ اور فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ امریکی فنکاروں نے چیمبر میوزک میں ہم آہنگی، توازن اور سروں کی ترتیب کے حوالے سے عملی تربیت دی اور اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کر کے حاضری سے داد وصول کی۔
اسی طرح فیسٹیول کے لابی ایریا میں منعقدہ فائن آرٹس ورکشاپ کے دوران پولینڈ کی نامور آرٹسٹ نے شرکاء کو مصوری اور فائن آرٹس کی جدید تکنیکیں سکھائیں۔ انہوں نے رنگوں اور کاغذ کے امتزاج کے ذریعے دنیا کو امن و سلامتی کا پیغام دینے کے گر بتائے۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنونِ لطیفہ انسانی قلوب کو جوڑنے اور عالمی سطح پر امن کا پیغام پھیلانے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہیں، جن کے ذریعے ہم موسیقی، رنگوں اور تھیٹر کو بروئے کار لا کر ایک پرامن معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عظمیٰ بخاری نے ستھرا پنجاب منصوبے کے ہیروز کی ویڈیو شیئر کر دی
7 November 2026
ایران میں امریکی ممکنہ حملے کے پیش نظر ہنگامی تیاریوں کا آغاز: برطانوی اخبار کا دعویٰ
7 November 2026
پولیس وردی میں ملبوس افراد اور سی سی ڈی کے درمیان مبینہ مقابلہ، تمام ملزمان گرفتار
7 November 2026
کم عمر بچیوں کو آن لائن بلیک میل کرنے والے 2 ملزم گرفتار
6 November 2026
بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری
6 November 2026
پاکستان میں دو دہائیوں بعد تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بحال ہونے کی تیاری
6 November 2026
پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی رینک کے 3 افسروں کے دوبارہ تقرر و تبادلے
6 November 2026
خیبرپختونخوا کے عوام پی ٹی آئی نہیں ریاست کے ساتھ ہیں: امیر مقام
6 November 2026